Saturday, June 9, 2012

ایم کیو ایم نے سی این جی پرلگنے والے نئے ٹیکس کو مسترد کر دیا


 


 June 09, 2012


اسلام آباد (سی ایم لنکس) ایم کیو ایم نے سی این جی پر لگنے والے نئے ٹیکس کو مسترد کردیا ہے۔ حیدر عباس رضوی کا کہنا ہے کہ نیا سیس بلواسطہ ٹیکس ہے جس کی مذمت کرتے ہیں۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حیدر عباس رضوی کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم چاہتی ہے کہ براہ راست اور بلواسطہ ٹیکسوں کی شرح پچاس پچاس فیصد ہونی چاہئیے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ بنکوں کے ڈسکاؤنٹ ریٹ کو بارہ فی صد سے کم کر کے دس فی صد کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ بجٹ کے خلاف احتجاج کا آپشن اس لئے استعمال نہیں کیا کہ اس سے حکومت کو واک اوور ملتا ہے، حکومتی اتحاد میں رہنا کا مقصد یہ نہیں کہ عوام دوست نہ رہیں۔ حیدر عباس نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے ساتھ سیاسی اور حکومتی اتحاد ہے ادغام نہیں، ایم کیو ایم نے اپنے شیڈو بجٹ میں دفاعی اور حکومتی اخراجات پچیس پچیس ارب روپے کم کرنے کی تجویز دی ہے، اُن کا کہنا تھا کہ حکومت کو پہلے گورننس بہتر بنا کر بارہ سو ارب روپے بچانے کی تجویز دی تھی، عمل درآمد کی نہ اُس وقت امید تھی اور نہ اب ہے۔ ایم کیو ایم کے سیکرٹری اطلاعات واسع جلیل نے کہا کہ ایم کیو ایم کی معاشی ٹیم نے ملک کی ضروریات کو مد نظر رکھتے ہوئے شیڈو بجٹ تیار کیا

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔


Recent Posts

Blogger Widgets
Advertise Now!