Saturday, June 9, 2012

گیاری :گزشتہ رات ملنے والے جسد خاکی کی شناخت نہیں ہوسکی

June 09, 2012   

گیاری(سی ایم لنکس) گیاری سیکٹر میں گذشتہ رات ملنے والے جسد خاکی کی تاحال شناخت نہ ہوسکی۔ شہید کی شناخت ڈی این اے ٹیسٹ اور بائیو میٹرک سسٹم کے ذریعے کی جارہی ہے۔گیاری سیکٹر میں جاری آپریشن کے چونسٹھویں روز تک دس شہداء کے جسد خاکی نکالے جاچکے ہیں۔ گزشتہ رات کو آر پی لائن ایریا سے ملنے والے شہید کے جسد خاکی کی تاحال شناخت نہیں ہوسکی۔ جسد خاکی کو گوما اسپتال سے سی ایم ایچ اسکردو منتقل کردیا گیا ہے جہاں ڈی این اے ٹیسٹ اور بائیو میٹرک سسٹم کے ذریعے شہید کی شناخت کی کوشش کی جارہی ہے۔ ریسکیو ٹیمیں آر پی لائن ایریا میں پہنچ گئیں ہیں جہاں سے بڑی تعداد میں شہداء کے جسد خاکی ملنے کی توقع ظاہر کی جارہی ہے۔ گیاری اور ملحقہ پہاڑوں پر وقفے وقفے سے بارش اور برف باری کا سلسلہ بھی جاری ہے جس کی وجہ سے ریسکیو ٹیموں کو مشکلات کا سامنا ہے۔
 

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔


Recent Posts

Blogger Widgets
Advertise Now!