عدلیہ کیخلاف مہم: چودھری شجاعت، رحمان ملک کو نوٹس

اسلام آباد(سی ایم لنکس) سپریم کورٹ نے این آئی سی ایل کرپشن کیس میں عدلیہ کے خلاف مہم چلانے پر چودھری شجاعت حسین اور مشیر داخلہ رحمان ملک سمیت دیگر افراد کو نوٹسز جاری۔ چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بنچ نے این آئی سی ایل کرپشن کیس کی سماعت کی۔۔ ایف آئی اے حکام نے بتایا کہ وڑائچ خاندان نے مونس الٰہی کے بتیس کروڑ بھی خود ادا کرنے کا وعدہ کیا اور ماتحت عدالت میں چھ چیک بھی جمع کرائے لیکن پہلا ہی چیک باوٴنس ہو گیا،سابق ڈی جی ایف آئی اے ظفر قریشی نے بتایا کہ مونس الٰہی اور وڑائچ خاندان سے بیالیس کروڑ روپے لینے ہیں،ظفر قریشی نے کہا کہ وہ وزیر داخلہ کیخلاف بیان دے چکے ہیں اور ان کے بیوی بچوں کی جان کو خطرہ ہے۔
0 comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔