لیپ ٹاپ لینے والے طلبا کی ڈینگی بریگیڈ بنائی جائے: شہباز شریف
لاہور (سی ایم لنکس) وزیر اعلیٰ پنجاب نے لیپ ٹاپ لینے والے طلبا کی ڈینگی بریگیڈ بنانے کی ہدایت کر دی۔وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف لاہور میں مینار پاکستان کے احاطے میں خیمہ آفس میں ڈینگی سے نمٹنے کے لیےاجلاس کی صدارت کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت ڈینگی سے مقابلے کے لئے پوری طرح تیار ہے۔ انسداد ڈینگی مہم میں طلبا کو آگاہی دی جائے۔ انہوں نے حکومت کی جانب سے لیپ ٹاپ لینے والے طلبا پر مشتمل ڈینگی بریگیڈ بنانے کی ہدایت کی۔وزیر اعلی نے مون سون سے پہلے تمام نالوں اور ڈرینز کی صفائی مکمل کرنے کا بھی حکم دیااور کہا کہ صفائی کے انتظامات پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا
0 comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔