Wednesday, June 6, 2012

لاہور ہائیکورٹ:حج آپریٹر کیس:سماعت 18جون تک ملتوی



لاہور(سی ایم لنکس)لاہور ہائی کورٹ نے نئے حج آپریٹروں کو حج کوٹہ نہ دیے جانے کے خلاف درخواستوں پر سماعت اٹھارہ جون تک ملتوی کرتے ہوئے وزارت مذہبی امور سے رپورٹ طلب کر لی۔لاہور ہائی کورٹ نے نئے حج آپریٹروں کو حج کوٹہ نہ دیے جانے کے خلاف درخواستوں پر سماعت اٹھارہ جون تک ملتوی کرتے ہوئے وزارت مذہبی امور سے رپورٹ طلب کر لی چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ شیخ عظمت سعیدنے درخواستوں کی سماعت کی ۔درخواست گزاروں کے وکلا نے عدالت کو بتایا کہ سپریم کورٹ کے واضح احکامات کے باوجود وزارت مذہبی امور نئے حج آپریٹروں کو حج کوٹہ نہیں دے رہی جو نہ صرف بنیادی حقوق بلکہ حج پالیسی کی بھی خلاف ورزی ہےسرکاری وکیل نے دلائل دیے کہ حج پالیسی دوہزار بارہ کے تحت حج کوٹہ تقسیم کر دیا گیا ہے تاہم سعودی حکومت کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں کہ مزید دس ہزار حاجیوں کے لیے کوٹہ دیا جائے اگر کوٹہ مل گیا تو نئے آپریٹروں میں بھی تقسیم کیا جائے گا سرکاری وکیل کا مزید کہنا تھا کہ درخواست گزاروں میں بہت سے آپریٹر بلیک لسٹ ہیں جس کے باعث انھیں کوٹہ نہیں دیا گیا ۔عدالت نے سماعت اٹھارہ جون تک ملتوی کرتے ہوئے نئے حج آپریٹروں کو کوٹہ دینے اور بلیک لسٹ آپریٹروں کی فہرست پیش کرنے کا حکم دے دیا ۔

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔


Recent Posts

Blogger Widgets
Advertise Now!