Sunday, June 10, 2012

نوازشریف نےملک سےتوانائی کےسرمایہ کاروں کوبھگایاتھا،کائرہ


 


 June 10, 2012,


لالہ موسیٰ (سی ایم لنکس)وزیراطلاعات قمرزمان کائرہ نےکہاہے کہ نواز شریف نے ملک سے توانائی کے سرمایہ کاروں کو بھگایا تھا ۔شہباز شریف نے توانائی کے منسوبے شروع نہ کرکے پنجاب سے غداری کی ہے ۔لالہ موسیٰ میں وزیر اطلاعات قمرزمان کائرہ نے گاکھڑی کے مقام پر سڑک کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ انتخابات اپنے وقت پر ہوں گے،پہلے بلدیاتی انتخاب کروالیں ، سب کو اپنی حیثیت کا پتہ چل جائے گا ۔ پیپلزپارٹی کی مقبولیت کم ہونیکا پروپیگنڈہ کرنے والے ضمنی انتخابات کے نتائج دیکھ لیں ۔ بجلی بحران کے ذمہ داروں کے خلاف جوڈیشل کمیشن بننا چاہیے۔ ان کاکہناتھاکہ مشرف دور میں ایک میگاواٹ بجلی پر بھی کام نہیں ہوا۔ انہوں نےکہاکہ ،میاں برادران صوبائیت کا نعرہ لگاکر وفاق کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں۔ وزیراطلاعات نےکہاکہ چیف جسٹس کے بیٹے کے کیس میں حکومت ملوث نہیں ۔حکومت اداروں کا استحکام چاہتے ہے ۔پارلیمنٹ ، عدلیہ اور فوج سمیت تمام اداروں کو مضبوط دیکھنا چاہتے ہیں۔

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔


Recent Posts

Blogger Widgets
Advertise Now!