Sunday, June 10, 2012

پی آئی اے ایمپلائزنے ترکش ایئرلائن سے معاہدے کی صورت میں احتجاجی تحریک کاعندیہ دے دیا


June 10, 2012, 
اسلام آباد(سی ایم لنکس)  پی آئی اے ملازمین کی نمائندہ تنظیم جوائنٹ ایکشن کمیٹی آف پی آئی اے ایمپلائزنے ترکش ایئرلائن سے معاہدے کی صورت میں ایک بارپھراحتجاجی تحریک کاعندیہ دے دیاایکشن کمیٹی زرائع نے بتایاکہ تقریباً ڈیڑھ برس بعد ایک بارپھرپی آئی اے اورترکش ایئرلائن میں معاہدے کی خبریں گرم ہوگئیں ہیں جس کے خلاف ایکشن کمیٹی نے ہنگامی اجلاس طلب کرلیاہے،جس میں معاہدے کی صداقت پرغوروفکرکیاجائےگا،زرائع نے بتایاکہ ایکشن کمیٹی کے عہدیداروں کاوفد کی کل چیئرمین پی آئی اے سے ملاقات بھی متوقع ہے جس میں انہیں ترکش ایئرلائن سے معاہدے پرملازمین کے تحفظات سے آگاہ کیاجائے گا،زرائع کاکہناہےکہ اگرانتظامیہ نے ایکشن کمیٹی کے تحفظات کودورکیئے بغیرمعاہدے پرپیش رفت کی توملازمین ایک بارپھرفروری 2011 کی طرح احتجاجی تحریک شروع کردیں گے

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔


Recent Posts

Blogger Widgets
Advertise Now!