Sunday, June 10, 2012

امریکا سے تمام معاہدے منسوخ ہوچکے ،فضل الرحمان



June 10, 2012, 
بنوں(سی ایم لنکس) جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کہتے ہیں کہ امریکا کے ساتھ تمام معاہدے منسوخ ہو چکے ہیں ، نئے معاہدے پارلیمنٹ کی مرضی کے مطابق ہونگے۔ بنوں میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ موجودہ حکومت خواتین پرتشدد کے نام پربے حیائی پھیلانے کیلئے قانون سازی میں مصروف ہے۔انہوں نے کہا کہ غلط خارجہ پالیسی کی بدولت ملک پر بمباریاں اور ڈرون حملے ہوئے۔انہوں نے کہا کہ امریکا کے ساتھ تمام معاہدے منسوخ ہوچکے یہ معاہدے زبانی تھے تحریری نہیں۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پاکستان میں مغربی تہذیب کے دلدادہ افراد کے لئے کوئی جگہ نہیں ۔

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔


Recent Posts

Blogger Widgets
Advertise Now!