پاکستان تمام تصفیہ طلب مسائل کا منصفانہ، پرامن حل چاہتا ہے، صدر زرداری
June 13, 2012,
اسلام آباد(سی ایم لنکس) صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان بھارت سے تمام تصفیہ طلب مسائل کا منصفانہ اور پرامن حل چاہتا ہے، وقت آگیا ہے کہ دونوں ممالک اپنے عوام کے بھلائی کیلئے مل جل کر کام کریں۔ترجمان ایوان صدر فرحت اللہ بابر کے مطابق، صدر زرداری سے بھارت میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنر سلمان بشیر نے ملاقات کی اس موقع پر صدر زرداری کا کہنا تھا کہ پاکستان بھارت سے بامعنی اور نتیجہ خیز مذاکرات چاہتا ہے، دونوں ممالک کے وزرائے اعظم کے درمیان تھنکو میں ہونے والے ملاقات کی روشنی میں مذاکرت آگے بڑھنے چاہئیں۔صدر زرداری نے کہا کہ گذشتہ ساٹھ برسوں میں دونوں ممالک کے عوام کو بے پناہ مسائل کا سامنا کرنا پڑا، اب وقت آگیا ہے کہ دونوں ممالک تصفیہ طلب مسائل کو حل کر کے عوام پر توجہ دیں۔ صدر کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان مذاکراتی عمل بلا رکاوٹ جاری رہنا چاہئے۔
0 comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔