Wednesday, June 13, 2012

شمالی کوریا میں لاکھوں افراد غذائی قلت کا شکار ہیں ،اقوام متحدہ


 

 June 13, 2012,
نیویارک(سی ایم لنکس) اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ شمالی کوریا میں لاکھوں افراد خوراک کی شدید قلت کا شکار ہے، خوراک کی قلت کی وجہ سے تین میں سے ایک بچے پر غشی طاری ہو جاتی ہے، اس کے باوجود حکومت کی جانب سے اقتصادی اصلاحات کے کوئی آثار نظر نہیں آئے۔ شمالی کوریا میں کام کرنے والی اقوام متحدہ کی چھ ایجنسیوں کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق شمای کوریا کی دو تہائی آبادی تقریباً 16 ملین شہریوں کا حکومتی راشننگ سسٹم پر انحصار ہے۔ خوراک کی قلت کی وجہ سے پانچ سال سے کم عمر کے تین بچوں میں سے ایک بے ہوشی کا شکار ہے جس کی بنیادی وجوہات کم غذائیت بتائی جاتی ہیں۔ اقوام متحدہ نے خوراک کی قلت پر قابو پانے کیلئے تمام ملکوں سے امداد کی اپیل کی ہے۔ دوسری جانب شمالی کوریا نے کہا ہے کہ ملک میں خوراک کی قلت آگر ہے تو مغرب اس کا ذمہ دار ہے، بے جا پابندیوں کی وجہ سے ہمارے شہری مشکلات کا شکار ہیں۔

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔


Recent Posts

Blogger Widgets
Advertise Now!