جنوبی بیت لحم میں اسرائیل کا فلسطینی اراضی ہتھیانے کا فیصلہ

بیت لحم(سی ایم لنکس)اسرائیلی حکام نے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر بیت لحم میں 5000 مربع میٹر اراضی ہتھیانے کی منظوری دی ہے۔الخضر بلدیہ میں پبلک کمیٹی کے کوارڈی نیٹر احمد صلاح نے قدس پریس سے بات کرتے ہوئے کہا کہ رنا طبیلہ نامی خاتون شہری کو اسرائیلی حکام نے ایک وارننگ لیٹر جاری کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ وہ شعب العجل علاقے میں واقع اپنی 5000 مربع میٹر اراضی کو فوری طور پر خالی کر دیں۔ اس مقصد کے لئے وہاں سے درخت وغیرہ کاٹ دیئے جائیں اور زمین کو سیراب کرنے والے کنووں کو بھی بند کر دیا جائے۔مسٹر صلاح کا کہنا ہے کہ اسرائیلی حکام دعوی کر رہے ہیں کہ الطبیلہ کی ملکتی زمین "سرکاری پراپرٹی" میں آتی ہے۔ وارننگ لیٹر میں انہیں 45 دنوں میں اراضی پر لگے درخت اور فصل کاٹنے کا وقت دیا گیا ہے، عمل درآمد نہ ہونے کی صورت میں ان کے خلاف اسرائیلی قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔اطلاعات کے مطابق الطبیلہ کی زمین پر اسرائیلی قبضے کے بعد الخضر گاو ¿ں کو جانے والا راستہ بند ہو جائے گا۔ صہیونی حکام فلسطینی خاتون کی زمین ہتھیا کر جنوبی بیت لحم میں قائم یہودی بستیوں کو مغرب میں قائم ایسی ہی آبادیوں سے ملانے کے لئے راستے بنانے چاہتے ہیں خواہ اس مقصد کے لئے اہل علاقہ کو جتنی مرضی مشکلات کا سامنا کرنا پڑے۔
0 comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔