زرداری ٹولے نے بھٹو ازم دفن کردیا ،رانا ثناء اللہ
لاہور(سی ایم لنکس) وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ سوئس بینکوں میں پڑے کروڑوں ڈالر پاور کمپنیوں کو ادا کر دیئے جائیں تو لوڈشیڈنگ ختم ہوسکتی ہے۔لاہور سے جاری کیے جانے والے بیان میں رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ بہتر ہوتا کہ گورنر پنجاب جیالے کا کردار ادا کرنے کی بجائے پنجاب کے عوام کا مقدمہ وفاقی حکومت سے خود لڑتے۔عوام مہنگائی اور لوڈشیڈنگ کے باعث سڑکوں پر ہیں،مسلم لیگ نون ملک میں یکساں لوڈشیڈنگ تک عوام کیساتھ کھڑی رہے گی،انہوں نے کہا کہ زردرای ٹولے نے بھٹو ازم دفن کر دیا ہے۔ گورنر پنجاب اپنے آئینی عہدے کو بالائے طاق رکھ کر سزا یافتہ وزیر اعظم کے ترجمان بن گئے ہیں،عوام ڈرامہ بازوں کا اصل چہرہ پہچان چکے ہیں،ان کا انجام قریب ہے۔
0 comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔