Friday, June 8, 2012

خیبر پختونخوا303ارب روپے کاٹیکس فری بجٹ پیش

    June 08, 2012
پشاور(سی ایم لنکس)خیبر پختون خوا کے آئندہ مالی سال کا بجٹ پیش کر دیا گیا ہے. جس کا کل حجم تین کھرب تین ارب روپے ہے، بجٹ میں کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا گیا. بجٹ میں ترقیاتی منصوبوں کے لئے 97ارب روپے رکھے گئے ہیں. خیبر پختون خوا کا مالی سال 2012-13کا بجٹ وزیر خزانہ انجینئر ہمایون خان نے اسمبلی میں پیش کیا. بجٹ کا مجموعی حجم تین کھرب تین ارب روپے ہے. بجٹ میں سالانہ ترقیاتی پروگرام کے لئے 97 ارب 45 کروڑ اور 80لاکھ روپے جبکہ صوبائی ترقیاتی پروگرام کے لئے 74 ارب 20 کروڑ روپے رکھے گئے ہیں. بجٹ میں مجموعی طور پر 940 منصوبوں کے لئے رقوم مختص کی گئی ہیں. جن میں 667 جاری اور 273 نئے منصوبے ہیں. بجٹ میں تعلیم کے 90 منصوبوں کے لئے 12 ارب، 18 کروڑ روپے ، صحت کے 89 منصوبوں کے لئے 7 ارب، 57 کروڑ، 51 لاکھ روپے ، پانی کی فراہمی کے 17 منصوبوں کے لئے 3 ارب، 19 کروڑ 45 لاکھ روپے اور توانائی کے 91 منصوبوں کے لئے 2 ارب، 85 کروڑ، 83 لاکھ روپے مختص کیے گئے ہیں.۔

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔


Recent Posts

Blogger Widgets
Advertise Now!