گیاری سیکٹرمیں ستترویں روز بھی کھدائی کا عمل جاری
June 24, 2012,
اسکردو(سی ایم لنکس) گیاری سیکٹرمیں ستترہویں روز بھی تین مقامات پرکھدائی کا عمل جاری رہا، ریسکیوآپریشن میں نکالے گئے جوانوں کی تعداد پندرہ ہوگئی۔ گیاری سیکٹر میں جاری سرچ آپریشن کے ستترویں روز ملنے والے دونوں شہداء کے جسد خاکی کو گوما سیکٹرمیں نمازہ جنازہ کی ادائیگی کے بعد ان کے آبائی گاؤں روانہ کردیا گیا۔ ذرائع کے مطابق دونوں جوان چھٹی این ایل آئی کی سگنل کمپنی میں تعینات تھے۔ گیاری میں جاری سرچ آپریشن میں اب تک پاک فوج کے پندرہ شہداء کے جسد خاکی نکالے جاچکے ہیں۔ ریسکیو آپریشن کے ستترویں روزتین مقامات پرکھدائی کا عمل جاری رہا۔ ذرائع کے مطابق سرچ ٹیمیں جوانوں کی بڑی رہائشگاہ تک پہنچ گئی ہیں جہاں رہائشی کمروں کے اوپرگلیشیائی ملبے کو ہٹایا جارہا ہے تاہم بڑی چٹانوں کے باعث سرچ ٹیموں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ سرچ ٹیمیں ویڈیولنک کے ذریعے اعلیٰ عسکری قیادت کوآپریشن کی صورتحال سے آگاہ کررہی ہیں۔
0 comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔