Sunday, June 24, 2012

کوئٹہ،دھوبی دکان فائرنگ کا مقدمہ درج،متعدد مشتبہ افراد زیر حراست


 

June 24, 2012, 

کوئٹہ(سی ایم لنکس)کوئٹہ کے علاقے سریاب مل کے قریب فائرنگ کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔ کئی مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیے گیا تاہم کوئی اہم پیش رفت نہیں ہوسکی۔گزشتہ روز نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے دھوبی کی دکان میں بیٹھے 8افراد جاں بحق ہو گئے تھے۔ واقعہ کے بعد پولیس اور ایف سے نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ پولیس کے مطابق واقعہ کا مقدمہ شالکوٹ تھانے میں دکان کے مالک کے رشتے داروں کی مدعیت میں درج کر لیا گیا، جب کہ ملزمان کی گرفتاری کے لئے گزشتہ شب سریاب ، کلی جیو  سمیت دیگر کئی علاقوں میں سرچ آپریشن کے بعد کئی مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر تحقیقات شروع کر دیں۔

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔


Recent Posts

Blogger Widgets
Advertise Now!