Monday, June 11, 2012

شہباز شریف سپرڈاکو ہیں، رحمان ملک



June 11, 2012,  
کراچی(سی ایم لنکس) مشیرداخلہ رحمان ملک کہتے ہیں شہباز شریف سپرڈاکو ہیں علی بابا چالیس چور کہنے والے اپنے گریبانوں میں جھانکیں۔ کراچی میں ٹارگٹ کلنگ لسانی، فرقہ واریت اور سیاسی بنیادوں پرہورہی ہے۔ امن و امان کی بگڑتی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے ایک بار پھر رحمان ملک کراچی پہنچ گئے۔ شریف برادران کے الزامات سے متعلق سوالات پررحمان ملک کا اندازے بیان بھی تبدیل ہوگیا۔ ڈگڈگی کے سوال پررحمان ملک بار بار یہی کہتے رہے کہ وہ کیا ہوتا ہے جو ایک درخت سے دوسرے درخت پر چھلانگیں لگاتا ہے۔ شریف برادران بھی اسی طرح چھلانگیں لگارہے ہیں۔ کہتے ہیں شیردھاڑتا ہے چھلانگیں نہیں لگاتا۔ انہوں نے کہا کہ شریف برادران نے پنجاب کی عوام کا تماشا بنادیا ہے۔ ایک طرف دس بچے جل کر جاں بحق ہو گئے۔ لیکن ابھی تک اسپتال انتظامیہ کے خلاف کارروائی نہیں کی گئی۔ حکومت پنجاب عوامی خدمت کے بجائے مینار پاکستان پر تماشے کررہی ہے۔ کراچی میں امن و امان کی صورتحال کے حوالے سے رحمان ملک نے کہا کہ ٹارگٹ کلنگ لسانی، فرقہ واریت اور سیاسی بنیادوں پر ہورہی ہے۔ رینجرز اور پولیس کامیاب ٹارگٹڈ آپریشن کررہی ہے۔ کراچی کوجلد امن کا گہوارہ بنادیں گے۔

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔


Recent Posts

Blogger Widgets
Advertise Now!