Monday, June 11, 2012

پاک، بھارت سیکریٹری دفاع مذاکرات کا پہلا دور ختم

  
June 11, 2012, 
راولپنڈی(سی ایم لنکس) پاک بھارت سکریٹریز دفاع مذاکرات میں دونوں ملکوں نے سیاچن سمیت متنازعہ امور پر بات چیت آگے بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔ راولپنڈی میں پاکستان اور بھارت کے درمیان سیکریٹری دفاع سطح کے دو روزہ مذاکرات کا پہلا دور اختتام پذیر ہو گیا۔ وزارت دفاع میں ہونے والے ان مذاکرات میں پاکستانی وفد کی قیادت سیکریٹری دفاع نرگس سیٹھی جبکہ بھارتی وفد کی قیادت سیکریٹری دفاع ششی شانت کر رہے ہیں۔ اس کے علاوہ دونوں ملکوں کے ڈی جی ملٹری آپریشن ، وزارت دفاع اور وزارت خارجہ کے اعلیٰ حکام بھی مذاکرات میں شریک ہیں۔ ذرائع کے مطابق مذاکرات کے ایجنڈے میں سرکریک اور سیاچن کے مسائل سرفہرست ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مذاکرات کے پہلے روز دونوں ملکوں نے اتفاق کیا ہے کہ متنازعہ مسائل پر بات چیت کا عمل آگے بڑھایا جائے گا۔ دونوں ملکوں کے درمیان مذاکرات منگل کو بھی جاری رہیں گے۔ واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان سیاچن کے معاملے پر دفاع سیکریٹریز کی سطح پر مذاکرات کا یہ تیرہواں دور ہے۔

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔


Recent Posts

Blogger Widgets
Advertise Now!