Sunday, June 3, 2012

جے یو آئی ایف کی ٹارگٹ کلنگ اور علماء کے قتل کے خلاف احتجاج


 

کوئٹہ(سی ایم لنکس) کوئٹہ میں جمعت  علماء اسلام  ف کے زیر اہتمام ٹارگت کلنگ اور علماء کے قتل کے واقعات کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ریلی کی قیادت جے یو آئی کے صوبائی نائب امیر سینیٹر حافظ حمدا للہ نے کی شہر میں گشت کے بعد میزان چوک پر جلسہ کیا گیا ۔مقررین نے کہا کہ  شہر میں شہریوں کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنانے میں انتظامیہ اور پولیس نا کام ہو چکی ہے  ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں شہریوں کے ساتھ علماء کو بھی نشانہ بنیا جاریا ہے۔اب تک کئی علماء قتل ہو چکے جن کے قاتل گرفتار نہیں ہو سکے رہنماؤں نے کہا کہ گذشتہ روز جے یو آئی کے رہنما سابق صوبائی وزیر مو لانا عطا ء اللہ کی گاڑی پر پولیس کی مو جودگی میں فائرنگ کی گئی جس میں ان کا نوجوان بیتا جاں بحق ہوا۔انہوں نے کہا کہ یہ بات قابل تحسین ہے کہ پولیس نے دونوں ملزمان کو موقع پر ہی گرفتار کرلیا ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچانا پولیس کا کام ہے انہوں نے کہا کہ دیگر علماء کے قتل میں ملوث افراد کو بھی جلد گرفتار کیا جائے۔

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔


Recent Posts

Blogger Widgets
Advertise Now!