Sunday, June 3, 2012

غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خاتمے کیلئے تمام وسائل استعمال کئے جا رہے ہیں،کائرہ



لالہ موسیٰ(سی ایم لنکس)لالہ موسیٰ میں ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ  ایران کے ساتھ بجلی کی خریداری کے بارے میں بھی بات چیت جاری ہے۔وزیر اطلاعات قمر زمان کائرہ نے اس بات کا اعادہ کیا ہے کہ غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کیلئے تمام وسائل استعمال کئے جارہے ہیں۔ لالہ موسیٰ میں ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ایران کے ساتھ گیس پائپ لائن کے معاہدے پر دستخط کئے ہیں جبکہ اس کے ساتھ بجلی کی خریداری کے بارے میں بھی بات چیت جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک میں ہوا کے ذریعے دو سومیگاواٹ بجلی پیدا کی جارہی ہے جبکہ بھارت سے پانچ سو میگاواٹ بجلی حاصل کرنے کیلئے بھی تیاری کی جارہی ہے۔

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔


Recent Posts

Blogger Widgets
Advertise Now!