Wednesday, June 6, 2012

قومی اسمبلی اجلاس : کورم کی عدم دستیابی، کارروائی دو مرتبہ ملتوی کرنا پڑی



اسلام آباد(سی ایم لنکس) مسلم لیگ نون کے ارکان نے قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران اسپیکر کے روسٹرم کا گھیراوٴ کر کے احتجاج کیا، اجلاس کی کارروائی کورم پورا نہ ہونے کے باعث دو مرتبہ معطل کرنا پڑی۔قومی اسمبلی کا اجلاس فیصل کریم کنڈی کی صدارت میں شروع ہوا تو ایوان میں موجود نون لیگ کے واحد رکن سعود مجید نے کورم کی نشاندہی کر دی جس پر اجلاس کی کارروائی بیس منٹ تک معطل کر دی گئی۔اجلاس دوبارہ شروع ہوا تو سعود مجید دوبارہ کورم کی نشاندہی کے لئے ایوان میں آئے۔دوبارہ کورم کی نشاندہی کی وجہ سے اجلاس کی کارروائی کچھ دیر تک معطل رہی ۔کورم پورا ہونے پر کارروائی شروع ہوئی تو نون لیگ کے ارکان احتجاج کے لئے ایوان میں داخل ہوئے۔جس پر قائم مقام اسپیکر فیصل کریم کنڈی نے نون لیگ کے اراکین اسمبلی کے ایوان میں داخل ہوتے ہی اجلاس کل تک ملتوی کر دیا اور نون لیگ کے ارکان احتجاج نہ کر سکے۔۔اپوزیشن ارکان نے معطل اجلاس میں اسپیکر روسٹر کا گھیراوٴ کیا اور نعرہ بازی کی۔اس سے قبل بجٹ پر بحث کرتے ہوئے ایم کیوایم کے پارلیمانی لیڈر فاروق ستار نے معیشت کی بحالی کے لئے انقلابی اقدامات پر زور دیا۔انہوں نے کہا عام آدمی کو ریلیف دینے کے لئے سیلز ٹیکس کی شرح سولہ فیصد سے کم کرکے بارہ فیصد کردیا جائے۔فاروق ستار نے کہا کہ ہندوستان کے ساتھ تعلقات میں نمایاں بہتری آئی ہے، دفاعی بجٹ میں کمی کرنی چاہیئے۔پیپلزپارٹی کے جمشید دستی نے بجٹ کو متوازن قرار دیتے ہوئے کہا کہ پنجاب کے حکمران مالی اور احلاقی کرپٹ ہیں۔ہمایوں سیف اللہ، پرنس محی الدین اور نواب شیر وسیر نے بھی بجٹ پر بحث میں حصہ لیا۔

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔


Recent Posts

Blogger Widgets
Advertise Now!