لاہور (سی ایم لنکس) لاہور میں ضلعی حکومت نے پینے کے پانی کی قلت پر ایمرجنسی نافذ کر دی، ڈی سی او نے اعلان کیا ہے کہ تمام ٹیوب ویلوں کے لئے جنریٹرز فراہم کئے جائیں گے۔ڈی سی او لاہور نورالامین مینگل نے ٹاوٴن ہال میں اجلاس کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے شہر میں پانی کی قلت دور کرنے کی ہدایت کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ طویل لوڈشیڈنگ کی وجہ سے شہریوں کو پینے کے پانی کی شدید قلت کا سامنا ہے، جسے ہر قیمت پر دور کیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ لاہور میں چار سو چھیاسٹھ ٹیویل ہیں، جن کے لئے جنریٹرز خریدنے کے ساتھ کرائے پر لینے کے سلسلے میں ہنگامی اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جنریٹرز کو ڈیزل کی فراہمی کے لئے چار پٹرول پمپ مختص کر دیئے گئے ہیں۔ ڈی سی او نے کہا کہ ان اقدامات کے بعد اگر کسی علاقے میں پینے کے پانی کی قلت کی شکایت آئی تو متعلقہ سرکاری افسر کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔
0 comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔