اسلام آباد(سی ایم لنکس) پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کہتے ہیں کہ حکمرانوں نے کالے دھن کو سفید کرنے کی ا سکیمیں بنا رکھی ہیں،فوج کے بجٹ کا آڈٹ ہونا چاہیے،امیروں سے ٹیکس لے کر غریب عوام پر خرچ کیا جائے۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ اکسٹھ فیصد اراکین اسمبلی ٹیکس ادا نہیں کرتے اور نہ ہی درست اثاثے ظاہر کرتے ہیں،کرپشن سے عوام اور ملک کا دیوالیہ نکل چکا ہے،غریب عوام کے ٹیکسوں کا پیسہ امیروں پر خرچ کیا جا رہا ہے،حتیٰ کہ بجلی چوری اور ضائع ہونے کے بل بھی عوام سے وصول کئے جاتے ہیں،بجلی بحران کی بڑی وجہ بھی کرپشن ہے،انہوں نے کہا کہ ایوان صدر کے سالانہ اخراجات اکسٹھ کروڑ تک پہنچ گئے ہیں،ریوینو کا باسٹھ فیصد قرضوں کی ادائیگی میں چلاجاتا ہے۔انہوں نے مطالبہ کہ حکمرانوں اور امیروں سے ٹیکس لے کر غریب عوام پر خرچ کیا جائے،کرپشن کے خاتمے کیلئے نیب کو فعال،آزاد اور خودمختار بنایاجائے، حکومت اپنے اخراجات کم کرے،انہوں نے کہا کہ انتخابات قریب آرہے ہیں جس کے باعث پیپلزپارٹی اور ن لیگ میں نورا کشتی شروع ہوگئی ہے،پنجاب میں ایک نہیں چار وزیراعلی ہاوس ہیں،عوام بھوکے مررہے ہیں اور وزیر اعلی پنجاب مینار پاکستان جاکر ڈرامے کررہے ہیں۔عمران خان نے کہا کہ فوج کا بجٹ عوامی نمائندوں کے سامنے پیش کیا جائے۔
0 comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔