Sunday, June 3, 2012

عمران خان کے اوسان خطا ہوگئے ہیں ،رانا ثناء اللہ



لاہور(سی ایم لنکس)  صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کے جلسوں میں عوام کی عدم دلچسپی نے عمران خان کے اوسان خطا کر دیئے ہیں۔لاہور سے جاری ہونے والے اپنے بیان میں پنجاب کے وزیرقانون رانا ثناء اللہ نے کہا کہ عوام تحریک انصاف کے کھوکھلے نعروں سے اکتا گئے ہیں اور انہوں نے پارٹی کے جلسوں میں آنا بند کر دیا ہے۔ عوام کی عدم دلچسپی سے عمران خان کے اوسان خطا ہوگئے ہیں۔ صوبائی وزیرنے کہا کہ لوگ اب تحریک انصاف کی اصلیت جان چکے ہیں جس کی وجہ سے عمران خان کے میوزیکل شو بری طرح فلاپ ہونا شروع ہوگئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن لوڈشیڈنگ،پانی،مہنگائی اور بے روزگاری کیخلاف ایوان اور پارلیمنٹ سے باہر لوگوں کے ساتھ سراپا احتجاج ہے لیکن تحریک انصاف نے ابھی تک عوامی مسائل پر آواز نہیں اٹھائی۔ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ عوام عام انتخابات میں عمران خان کے ڈرامے کو مسترد کردیں گے۔
  

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔


Recent Posts

Blogger Widgets
Advertise Now!