Wednesday, June 6, 2012

رحمان ملک بے بنیاد مقدمات پر سیاست چمکارہے ہیں ،اسحاق ڈار



کراچی(سی ایم لنکس) مسلم لیگ ن کے رہنماء سینیٹر اسحاق ڈار کا کہناہے کہ رحمان ملک میاں برادران کے خلاف بے بنیاد مقدمات پر بیان بازی کر کے سیاست چمکا رہے ہیں،معاملہ عدالت میں ہے فیصلہ آنے پر حقیقت واضع ہوجائیگی۔کراچی ایئر پورٹ پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا کہ وزیر خزانہ حفیظ شیخ نے بجٹ تقریر میں خود ہی مایوسی کا اظہار کیا ہے،جو پاکستانی قوم کے لئے افسوس ناک بات ھے،انہوں نے کہا کہ ملک کے معاشی معاملات کو درست سمت میں چلانا ہوگا۔اسحاق ڈار نے کہا کہ نواز لیگ کی حکومت میں بیرونی قرضے تین ہزار ارب تھے مشرف دور میں چھے اور اب ان چار سالوں میں بارہ ہزار ارب روپئے سے بھی تجاوز کرچکے ہیں۔

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔


Recent Posts

Blogger Widgets
Advertise Now!