Wednesday, June 6, 2012

وزیر اعظم گیلانی اور فہمید مرزا کو توہین عدالت کا نوٹس جاری

اسلام آباد(سی ایم لنکس)وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کو ایک بار پھر توہین عدالت میں اظہار وجوہ کا نوٹس جاری کردیا گیا۔ اس بار سپریم کورٹ نے اسپیکر قومی اسمبلی فہمیدہ مرزا کو بھی اظہار وجوہ کا نوٹس جاری کیا گیا ہے۔سپریم کورٹ میں اسپیکرقومی اسمبلی کی رولنگ کے خلاف درخواستوں کی سماعت ہوئی۔خواجہ آصف، حامد خان اور محمود اختر نقوی کی درخواستوں کی الگ الگ سماعت ہوئی۔چیف جسٹس نے خواجہ آصف سے اسفسار کیا کہ کیا کرپشن کے کیسز ختم ہو گئے ہیں کہ یہ کیس لے آئے ہیں۔خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ یہ بھی ایک طرح کی کرپشن ہے۔حامد خان ایڈووکیٹ نے اپنی درخواست میں اسپیکر کی رولنگ کو کالعدم قرار دینے کا مطالبہ کیا۔ان کا کہنا تھا کہ اسپیکرعدالت کے فیصلے پراپنا فیصلہ نہیں دے سکتااور اسپیکرکی رولنگ میں غلط طورپرکہا گیا کہ فرد جرم میں عدالت کی تضحیک کا الزام شامل نہیں۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم نے سزا کے خلاف اپیل نہیں کی جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ انہوں نے سزا قبول کرلی۔ درخواست گزارمحمود اختر نقوی نے سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں موقف اختیار تھا کہ وزیر اعظم کو توہین عدالت کی سزا پر اسپیکر کی رولنگ توہین عدالت کے متردادف ہے اور وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے سزا کے بعد اقدامات بھی توہین عدالت کے زمرے میں آتے ہیں۔چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سر براہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے ابتدائی دلائل سننے کے بعد سپیکر قومی اسمبلی اور وزیر اعظم گیلانی کو توہین عدالت میں اظہار وجوہ کے نوٹس جاری کر دیے ہیں۔

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔


Recent Posts

Blogger Widgets
Advertise Now!