چیف جسٹس نے بیٹے کیخلاف سو موٹو لے کر تاریخ رقم کی ،فردوس عاشق

کراچی (سی ایم لنکس) وفاقی وزیرریگولیشن ایڈ سروسزفردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان نے اپنے بیٹے کے خلاف سو موٹو ایکشن لیکر نئی تاریخ رقم کی ہے،اچھا ہوتا کہ وہ اس بنچ کی سربراہی نہ کرتے۔کراچی ایئر پورٹ پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ارسلان چوہدری کے حوالے سے کرپشن کی کہانیاں منظر عام پر آرہی ہیں۔ اگر اس میں تھوڑی سی بھی حقیقت ہے تویہ عوام کے لئے بہت بڑا صدمہ ہوگا،انہوں نے کہا کہ قانون سب کے لئے ہے،اگر وزیر اعظم کا بیٹا عدالت میں حاضر ہوسکتا ھے ،تو پھر چیف جسٹس کا بیٹا بھی مقدس گائے نہیں ہے۔فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ اسپیکر قومی اسمبلی کی رولنگ پیپلز پارٹی کی سوچ کے مطابق ہے،انہوں نے وزیر اعظم کے حق میں فیصلہ آئین اور قانون کے مطابق دیا، انہوں نے کہا کہ معین قریشی اور شوکت عزیز جیسے لوگ دہری شہریت کے باوجود ملک کے حاکم بنے،عدالتیں اگرکسی مخصوص وزیر کو نشانہ بناتی ھیں اور باقی لوگوں کو ریلیف ملتا ھے تو یہ کھلا تضاد ہوگا۔
0 comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔