Saturday, June 9, 2012

مسلم لیگ (ن) غیر جماعتی بلدیاتی انتخابات کا ڈھونگ رچا کر انتخابات سے راہ فرار چاہتی ہے، میاں منظور احمد وٹو


 

 June 09, 2012
اوکاڑہ(سی ایم لنکس)وفاقی وزیر امور کشمیرو گلگت بلتستان میاں منظور احمد وٹو نے کہا ہے کہ غیر جماعتی بلدیاتی انتخابات جمہوری عمل کی نفی کے مترادف ہیں، مسلم لیگ (ن) غیر جماعتی بلدیاتی انتخابات کا ڈھونگ رچا کر ان انتخابات سے راہ فرار چاہتی ہے، بلدیاتی انتخابات جمہوریت کی ابتدائی سیڑھی اور ٹریننگ انسٹیٹیوٹ کا درجہ رکھتے ہیں، غیر جماعتی انتخابات آمریت کیلئے چور دروازہ ہیں، پی پی پی، اسکے اتحادی، تحریک انصاف اور جماعت اسلامی بھی جماعتی انتخابات کے حق میں ہیں، بلدیاتی انتخابات کا جماعتی بنیادوں پر ہونا ہی جمہوریت اور ملک وقوم کے مفاد میں ہے۔ وہ ہفتہ کے روز بصیر پور اوکاڑہ میں حضرت خواجہ محمد اکبر غریب نواز بصیر پوری کے 98 ویں سالانہ عرس کی تقریبات میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔میاں منظوراحمد وٹو نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات ایک آئینی تقاضا ہے، وفاقی حکومت نے چاروں صوبوں سے بلدیاتی انتخابات منعقد کروانے کا کہا ہے اور یہ انتخابات جماعتی بنیادوں پر ہونے چاہیں کیونکہ بلدیاتی نظام جمہوریت اور اسمبلیوں کیلئے ٹریننگ انسٹیٹیوٹ کا درجہ رکھتا ہے اور اس کے نظام سے گزر کر مرکزی سیاست میں آنے والوں کے تجربے کاکوئی نعم البدل نہیں ہوسکتا۔ انہوں نے کہاکہ یونین کونسل اور ضلع کونسل میں نمائندے اپنی اپنی جماعتوں کی نمائندگی کرتے ہیں اور علاقہ کی تعمیر وترقی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ پاکستان مسلم لیگ ن کی غیر جماعتی انتخابات کی سوچ درست نہیں کیونکہ یہ جمہوری عمل کی نفی ہوگی۔ انہوں نے کہاکہ ن لیگ کی یہ سوچ کسی بھی طرح جمہوریت اور ملک وقوم کیلئے فائدہ مند نہیں۔ جماعتی بنیادوں پر بلدیاتی انتخابات کا انعقاد ہی مسائل کا حل ہے۔ عرس میں شرکت کے حوالہ سے میاں منظور احمد وٹو نے کہاکہ حضرت خواجہ محمد اکبر غریب نواز کے عرس میں شرکت اس لیے کی کہ ہم اولیا ءاللہ کے ماننے والے ہیں اور ان اولیا ءاللہ نے لوگوں کو آپس میں محبت اور امن کا درس دیا۔ لوگوں کو فرقہ واریت، دہشت گردی اور نفرت سے دور رکھنے کی تلقین کی۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں بھی ان اولیا ءاللہ کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ملک سے فرقہ واریت ، دہشت گردی اور آپس کے اختلافات ختم کر کے ایک اسلامی فلاحی معاشرے کیلئے کام کرنا چاہئے۔

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔


Recent Posts

Blogger Widgets
Advertise Now!