اوباما انتظامیہ کی ڈرون حملے تیز کرنے کی منظوری
June 09, 2012
واشنگٹن(سی ایم لنکس) اوبامہ انتظامیہ نے پاکستان میں ڈرون حملے تیز کرنیکی منظوری دیدی۔امریکی اخبار کے مطابق اب امریکی انتظامیہ کو حکومت پاکستان کی ناراضگی کی کوئی پروا نہیں اور اوباما انتظامیہ سمجھتی ہے کہ افغانستان سے امریکی فوج کے انخلاء کا اعلان ہوچکا۔ فوجیوں کی واپسی کیلئے روسی ریاستوں سے معاہدہ ہوچکا ہے اس لئے پاکستان میں اب امریکا کیلئے کھونے کیلئے کیا بچا ہے۔ اخبار کے مطابق سی آئی اے کو ڈرون حملوں کا دائرہ وسیع کرنے کی ہدایت کی گئی ہے اور اب ڈرون حملوں کا نشانہ القاعدہ کی قیادت نہیں۔ حقانی نیٹ ورک بھی ڈرونز کے نشانے پرہے۔ صدر زرداری کے شکاگو کانفرنس میں شرکت کے بعد بعد سے قبائلی علاقوں میں آٹھ ڈرون حملے ہوچکے ہیں۔
0 comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔