Saturday, June 9, 2012

لوگوں کو لاپتہ کرنے میں غیر ملکی ایجنسیاں ملوث ہیں، جسٹس جاوید اقبال



June 09, 2012  
کوئٹہ(سی ایم لنکس) لاپتہ افراد کیلئے کام کرنے والے کمیشن کے سربراہ سابق جسٹس جاوید اقبال نے کہا ہیکہ بلوچستان میں لوگوں کو لاپتہ کرنے میں غیر ملکی ایجنسیاں ملوث ہیں۔کوئٹہ میں میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے جسٹس ریٹائر جاوید اقبال نے کہا کہ یہاں بیرونی مداخلت کسی سے ڈھکی چھپی نہیں حالات کو معمول پرلانے کیلئے مربوط سیاسی حکمت عمل کی ضرورت ہے، سابق جسٹس جاوید اقبال نے کہا کہ تصدیق شدہ فہرست کے مطابق بلوچستان سے بیالیس افراد لاپتہ ہیں اور یہ معاملہ چار سے چھہ ماہ میں حل ہوجائے گا۔سابق جسٹس جاوید اقبال نے کہا کہ ملک بھر میں لاپتہ افراد کی کل تعد چار سو ساٹھہ ہے جن میں اسلام آباد کے اٹھارہ پنجاب کے ایک سوسترہ سندھ کے چوہتر خیر پشتون خواہ کے ایک سو ستر فاٹا اور کشمیر کے بارہ، بارہ افراد شامل ہیں، ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے پندرہ افراد افغانستان کی پل چرخی جیل میں موجود ہیں، کسی بھی ادارے نے کمیشن کو تصدیق شدہ فہرست فراہم نہیں کی لاپتہ افراد کے لوحقین کی جانب سے پندرہ سو افراد کی فہرست میں سے چودہ ساٹھہ کے کوائف مکمل نہیں اسی طرح وزیر اعلیٰ بلوچستان کی جانب سے دی جانے والی فہرست نو سو افراد کی فہرست بھی مکمل نہیں۔

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔


Recent Posts

Blogger Widgets
Advertise Now!