Tuesday, June 5, 2012

پشاورمیں میں گرفتار امریکی قونصلیٹ کے دو مقامی اھلکارضمانت پررہا


 

پشاور(سی ایم لنکس) پشاور میںغیر قانونی اسلحہ لیجانے کے الزام میں گرفتار امریکی قونصلیٹ کے دو مقامی اھلکاروں کو ضمانت پر رہا کر دیا گیا جبکہ ضمانتی دستاویزات پورے نہ ہونے پر ایک اھلکارکو جیل بھیج دیا گیاپشاورمیں غیر قانونی اسلحہ لیجانے کے الزام میں گرفتار امریکی قونصلیٹ  کے تین اہلکاروں کو جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا گیا۔۔ ملزمان کو ایک ایک لاکھ روپے اور دو نفری ضمانت پر رہائی کے احکامات جاری کئے گئے تاہم ضمانت کے دستاویزات مکمل نہ ہونے پر تنیوں کوحوالات میں بند کرد یا گیا۔دو گھنٹے بعد سکیورٹی انچارج منظور اورایک ڈرائیور احسان کو دستاویزات مکمل ہونے پر رہا کر دیا گیا جبکہ ڈرائیور آصف کوجیل بھیج دیا گیا۔پشاورموٹرے وے کے ٹول پلازہ پر گزشتہ روزپولیس نے امریکی قونصلیٹ کی دو گاڑیوں سےغیر قانونی اسلحہ برآمد کیا تھا۔ گاڑیوں میں سوار امریکی باشندے تو سفارتی استثناء کے باعث چھوٹ گئے تاہم انکےساتھموجود مقامی سیکورٹی انچارج اوردو ڈرائیوروں کو پولیس گرفتار کرکے تھانہ چمکنی لے گئے۔واقعے کی اطلاع پر امریکی قونصل جنرل میری رچرڈ بھی تھانے پہچنچ گئیں۔۔ اور پولیس کو مقدمہ درج کرنے سے روکتی رہی بعد ازاں پولیس نے تیرہ ایم پی او کے تحت ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کیا۔

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔


Recent Posts

Blogger Widgets
Advertise Now!