سي اين جي ايسوسي ايشنکاسندھ ميں ہڑتال ختم کرنے کا اعلان

June 07, 2012کراچي(سی ایم لنکس)سيکريٹري پٹروليم اعجاز چوہدري نے سي اين جي پر بغير مشاورت نيا ٹيکس نہ لگنے کي يقين دہاني کرادي ، جس کے بعد سي اين جي ڈيلرزاونرز ايسوسي ايشن کي جانب سے سندھ ميں سي اين جي کي ہڑتال ختم کردي.سي اين جي ڈيلرز اور اسٹيشنز اونرز ايسوسي ايشن کي پريس ريليز کے مطابق سيکريٹري پٹروليم کي جانب سے مثبت پيش رفت کے بعد آج دوپہرسندھ بھر ميں سي اين جي پمپس کھولنے کا فيصلہ کيا گيا تاکہ عوام کو ريليف مل سکے. سيکريٹري پٹروليم نے سي اين جي پر بغير مشاورت کسي نئے ٹيکس کے نہ لگنے کي يقين دہاني کرا نے کے علاوہ 15 جون سے سي اين جي کي قيمتوں ميں کمي کا وعدہ بھي کيا ہے.دوسري طرف وزارت پٹروليم کي پريس ريليز ميں سيکريٹري پٹروليم اعجاز چوہدري کا کہنا ہے کہ وزارت کي طرف سے سي اين جي پر اضافي ٹيکس کا کوئي فيصلہ نہيں ہوا اور وزارت ہڑتال ختم کرنے کے اعلان کا خير مقدم کرتي ہے.ان کا کہنا تھا کہ آل پاکستان سي اين جي ايسوسي ايشن کو بھي عوام کي مشکلات کا احساس کرتے ہوئے ہڑتال فوري طور پر ختم کرديني چاہيے.
0 comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔