کراچی :حکومت قیام امن میں ناکام ہوگئی ،تاجر

June 07, 2012
کراچی(سی ایم لنکس) تاجروں نے کہنا ہے حکومت بھتہ، ڈکیتی اور قتل و غارت گری کے خاتمے میں ناکام ہوگئی، اقدامات نہ کئے گئے تو تمام بازار مکمل طور پر بند کر دیں گے کراچی میں میمن مسجد کے قریب عالم مارکیٹ میں ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت پر ایک تاجر عبدالمجید جاں بحق اور ایک پولیس اہلکار اسلم زخمی ہو گیا۔ تاجروں کا کہنا ہے کہ حکومت کے پاس ان کی تحفظ کے لئے پولیس نفری موجود نہیں، لیکن وزرا کی حفاظت کے لئے کئی اہلکار تعینات ہوتے ہیں۔ واقعہ کے خلاف تاجرون نے آج پھر تمام دکانیں بند کردی اور ایم اے جناح روڈ بلاک کرکے حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔مارکیٹ کے نائب چئیرمین محمد عالم نے کہا ہے کہ حکومت نے تاجروں کو بھتہ خوروں کے رحم و قرم پر چھوڑ دیا ہے۔اگر حکومت تحفظ فراہم نہیں کرسکتی تو تاجر خود اپنی حفاظت کے لئے اسلحہ اٹھالیں گے۔آل کراچی تاجر اتحاد کے نائب چیئرمین جمیل پراچہ نے کہا کہ اگر حکومت نے تاجروں کے اغوا اور قتل کی روک تھام کے لئے اقدامات نہ کئے تو شہر کے تمام بازار بند کر دیں گے۔تاجر اپنی جان مال کے تحفظ کے لیے حکومت سے سخت اقدامات کا مطالبہ کر رہے ہیں، لیکن حکمران انہیں صبر اور پولیس کو کارکردگی بہتر بنانے کی تلقین کے سوا کچھ کرتے نظر نہیں آرہے ہیں، رہا آپریشن کا سوال، تو کراچی میں ایسے کئی آپریشن ہوچکے ہیں جن کا نتیجہ کچھ نہیں نکلا۔
0 comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔