حکومت بجلی کےبحران پرقابونہ پا سکی،جہانگیربدر

لاہور(سی ایم لنکس) سینٹ میں قائد ایوان اورپاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل جہانگیر بدر نے تسلیم کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ بات درست ہے کہ پیپلزپارٹی کی حکومت پچھلے چار برسوں میں بجلی کے بحران پر قابو پانے میں ناکام رہی ہے۔ کوٹ لکھپت سبزی منڈی لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹر جہانگیر بدر کا کہنا تھا کہ یہ بھی بات درست ہے کہ ملک میں آج جو بجلی استعمال کی جارہی ہے، یہ بھی اُن کی شہید قائد بے نظیر بھٹو کی کاوشوں کا نتیجہ ہے۔ ایک سوال پر ان کا کہنا تھا کہ عوام ، میڈیا اور ان کی جماعت کو مل کر بجلی چوروں کے خلاف ایک مہم چلانی ہوگی تاکہ بجلی کے بحران کو کسی حد تک کم کیا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ پچھلے چار سالوں میں بجلی کی پیداوار میں کچھ حد تک اضافہ ضرور ہوا ہے تاہم یہ پیداوار بڑھتی ہوئے آبادی کے لحاظ سے بہت کم ہے۔ان کا کہنا تھا کہ عدالت سے حکم امتناعی کے باوجود کوٹ لکھپت سبزی منڈی کوزبردستی خالی کروانا توہین عدالت ہے ۔ جہانگیر بدر کا کہنا تھا کہ عدلیہ کی بالا دستی کی بات کرنے والے شہباز شریف نے خودعدالتی حکم کی دھجیا اڑا دیں جس سے ہزاروں لوگ بے روزگار ہوئے
0 comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔