Sunday, June 10, 2012

شکیل آفریدی کو اڈیالہ جیل منتقل کرنے سے معذرت


 

پشاور(سی ایم لنکس) پنجاب حکومت نے اسامہ بن لادن سے متعلق امریکا کو معلومات دینے والے ڈاکٹر شکیل آفریدی کو اڈیالہ جیل منتقل کرنے سے معذرت کرلی ،وزیر اطلاعات خیبر پختونخوا میاں افتخار حسین کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا نے وفاقی حکومت سے ڈاکٹر شکیل آفریدی کو منتقل کرنے کی درخواست کی تھی ، ڈاکٹر شکیل آفری کو سینٹرل جیل پشاور سے اڈیالہ یا رحیم یار خان جیل منتقل کرنے کا امکان تھا۔ انہوں نے بتایا ہے کہ وفاقی حکومت نے پنجاب کو ڈاکٹر شکیل آفریدی کیلئے اڈیالہ جیل میں انتظامات کرنے کی ہدایت کی تھی، تاہم پنجاب نے ڈاکٹر شکیل آفریدی کو اڈیالہ جیل منتقل کرنے سے معذرت کرلی ہے۔

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔


Recent Posts

Blogger Widgets
Advertise Now!