کیری لوگر بل ،رواں سال ایک ارب ڈالر کی ادائیگی کا امکان

اسلام آباد(سی ایم لنکس) یو ایس ایڈ کے کوآرڈینیٹر رچرڈ آلبرائٹ کا کہنا ہے کہ امریکا رواں مالی سال کے اختتام تک پاکستان کو کیری لوگر بل کے تحت ایک ارب ڈالر دینے کا پابند ہے۔ یو ایس ایڈ کے کوآرڈینیٹر رچرڈ آلبرائٹ نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ کیری لوگر بل کے تحت ایک ارب ڈالر میں سے پچاس کروڑ ڈالر بجٹ کریڈٹ لائن کی مد میں اور پچاس کروڑ ڈالر دیگر شعبوں کی مد میں دیئے جائیں گے اور یہ رقم پاکستان کے اقتصادی امور ڈویژن کو دی جائے گی، انھوں نے کہا کہ رواں مالی سال کے لئے پاکستان کو ایک ارب ڈالر کی فراہمی کے لئے کانگریس کی جانب سے نوٹیفکیشن کے اجرا کا عمل جاری ہے۔ اس وقت تک صرف چالیس کروڑ ڈالر کی فراہمی کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے جبکہ بقیہ فنڈ کی منظوری کے لئے کاروائی جاری ہے ،۔ رچرڈ آلبرائٹ کا کہنا تھا کہ ایک ارب ڈالر میں سے پچاسی فیصد رقم معاشی اور سماجی شعبوں کی بہتری اور پندرہ فیصد قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ترقی اور تربیت پر خرچ کی جائے گی۔
0 comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔