ن لیگ اور پی پی عوام سے خوفناک مذا ق کررہے ہیں ، جاوید ہاشمی

June 07, 2012
حیدرآباد(سی ایم لنکس) تحریک انصاف کے مرکزی صدر مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ آئین میں ترمیم کے بغیر نئے صوبے نہیں بن سکتے، پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ نون صوبوں کے نام پر عوام کے ساتھہ خوفناک مذاق کررہے ہیں۔حیدرآباد میں مسلم لیگ نون کے رہنماوٴں کی تحریک انصاف میں شمولیت کے موقع پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جاوید ہاشمی نے کہا کہ موجودہ آئین میں نئے صوبوں کی کوئی گنجائش نہیں ، اس کے لئے آئین میں ترمیم کرنا ہوگی۔انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ نون نئے صوبوں کے نام پر عوام کے ساتھہ خوفناک مذاق کررہی ہیں، اگر وہ صوبوں کے حق میں اتنے ہی مخلص ہوتے تو اسمبلیوں میں قرار دادیں پیش کرنے کے بجائے بل پیش کرتے۔ جاوید ہاشمی نے کہا کہ چوہدری نثا بڑے لوگوں کی اولاد ہیں ان کی کسی بات کا جواب نہیں دینا چاہتے۔ جاوید ہاشمی نے کہا کہ عام انتخابات میں تحریک انصاف کسی سے سیاسی جماعت سے اتحاد نہیں کرے گی ۔
0 comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔