درجنوں سرکاری ملازم دوہری شہریت کے حامل
June 07, 2012
مظفر آباد(سی ایم لنکس) آزاد کشمیر بھر کے سرکاری محکموں کے پچھتر سے زائد سرکاری ملازمین جبکہ تین موجودہ حکومت، دو سابق حکومت کے وزراء دوہری شہریت کے حامل ہیں۔ ذاتی کام کو سرکاری بنا کر قومی خزانے کا استعمال کیا جاتا ہے۔ ان محکموں میں محکمہ تعمیرات عامہ، لوکل گورنمنٹ، محکمہ جنگلات، تعلیم، محکمہ اطلاعات، کشمیر لبریشن سیل، زراعت، محکمہ پولیس شامل ہیں جو عوام کے دولت کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں۔ احتساب بیورو بھی خاموش ہے چھوٹی چھوٹی مچھلیوں کو گرفتاری کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق آزاد کشمیر بھر کے سرکاری محکموں میں تعینات متعدد محکموں میں پچھتر سے زائد افسران ایسے ہیں جو مختلف ممالک کی شہریت رکھتے ہیں۔ اپنے ملک میں اعلی عہدوں پر تعینات ہیں جبکہ چوہدری یاسین جن کے لندن میں اثاثہ جات ہیں وہ بھی لندن کی شہریت رکھتے ہیں جبکہ سابق وزیراعظم بیرسٹر سلطان محمود چودھری، سابق وزیر اطلاعات ڈاکٹر محمود ریاض موجودہ وزیر حکومت راجہ واجد رحمن، وزیر آفاق و زکواة آفسر شاہد شامل ہے جو دوسری شہریت رکھتے ہیں جبکہ ان افسران کے بارے میں یہ کہا جاتا ہے کہ کسی بھی وقت یہ افسران ملک سے فرار ہوسکتے ہیں جبکہ اس سے قبل بھی اشتیاق چغتائی محکمہ برقیات کے کروڑوں روپے لیکر ملک سے فرار ہوئے تھے جو تاحال واپس نہیں آسکے ان تمام افسران اور وزراء کا تعلق میر پور، کوٹلی، بھمبر، راولا کوٹ سے ہے ان افسران کے بارے کہا جاتا ہے کہ حکومتی وزراء سے ساز باز کر کے بھاری نظرانہ کے تحت دیگر محکموں کے اندر اعلی عہدوں پر تعیناتی کے عمل کر چکے ہیں جس کے باعث وہ آج اعلی عہدوں پر براجمان ہیں۔
0 comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔