Sunday, June 24, 2012

توانائی بحران: وزیراعظم کی پاور سیکٹر کو تیل دینے کی ہدایت



June 24, 2012, 
اسلام آباد(سی ایم لنکس) وزیراعظم کی زیر صرارت توانائی بحران کے حل کے لیے ہونے والے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ پاور پلانٹس کو روزانہ اٹھائیس ہزار ٹن تیل فراہم کیا جائے گا، اور اس سلسلے میں وزارت پٹرولیم کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ پاور سیکٹر کو تیل کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائے۔ وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کی زیرصدارت توانائی بحران کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ پاور سیکٹر کو تیل کی فراہمی سے نیشنل گرڈ میں بارہ سو میگاواٹ بجلی کا اضافہ ہو گا جس سے ملک میں جاری لوڈشیڈینگ میں کمی کرنے میں مدد ملے گی۔ جبکہ اجلاس مین وزارت پٹرولیم کو ہدایت کی گئی ہے کہ پاور سیکٹر کو تیل کی فراہمی کو ہر صورت یقینی بنائے۔ صنعتی شعبے کو گیس کی فراہمی ایک روز کے لیے معطل کر کے اسے پاور سیکٹر کو فراہم کیا جاے گا تاکہ بجلی کی اضافی پیداوار ہو سکے تاہم اجلاس میں صنعتی شعبے کے مالکان اور سی این جی ایسوسی ایشن کے عہدیداران سے بجلی کے حالیہ بحران سے نمٹنے کے لیے حکومتی اقدامات کے حوالے سے مذاکرات کے لیے دو کمیٹیاں تشکیل دیدی ہیں تاکہ انہیں اعتماد میں لیا جاسکے۔

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔


Recent Posts

Blogger Widgets
Advertise Now!