Sunday, June 24, 2012

وزیراعظم ہاؤس کے سیکورٹی اہلکاروں کی عوام و میڈیا سے بدتمیزی

June 24, 2012, 
اسلام آباد(سی ایم لنکس) وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے وزارت عظمٰی کا منصب سنبھالتے ہی وزیراعظم ہاؤس کے دروازے تو عوام کیلئے کھولے مگر وہاں ہونے والی بدنظمی کے باعث سینکڑوں لوگ مایوس ہی لوٹ گئے، وہاں موجود سیکیورٹی اہلکاروں نے میڈیا کے نمائندوں سے نہ صرف بدتمیزی کی بلکہ انہیں اندر جانے سے بھی روک دیا۔ وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کی جانب سے آج صبح اعلان کیا گیا کہ شام پانچ سے سات بجے تک وزیراعظم ہاؤس کے دروازے عوام کیلئے کھلے رکھے جائیں گے۔ نو منتخب وزیراعظم کی پیشکش سن کر راولپنڈی اور اس کے مضافاتی علاقوں سے سینکڑوں کی تعداد میں لوگ اپنی فریادیں اور مسائل لے کراس امید کے ساتھ وزیراعظم ہاؤس پہنچ گئے کہ وہاں ان کی بات سنی جائے گی۔ بات سننا تو دور وہاں ہونے والی بدنظمی کے باعث آدھے سے ذیادہ لوگ تو اندر داخل بھی نہیں ہو سکے۔ اس موقع پر وزیراعظم ہاؤس میں موجود سیکیورٹی اہلکاروں نے عوام کے ساتھ ساتھ میڈیا کے نمائندوں سے بھی شدید بدتمیزی کی اور انہیں وزیراعظم ہاؤس میں داخل ہونے سے بھی روک دیا۔

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔


Recent Posts

Blogger Widgets
Advertise Now!