Sunday, June 24, 2012

محکمہ موسمیات نے منگل سے ملک بھر میں بارشوں کی نوید سنا دی


 

 June 24, 2012,  

اسلام آباد(سی ایم لنکس) محکمہ موسمیات نے منگل سے ملک بھر میں بارشوں کا سلسلہ شروع ہونے کی خوش خبری سنائی ہے۔ بارش کا سلسلہ تین روز تک جاری رہے گا۔ جس کے بعد گرمی کی شدت میں کمی واقع ہوجائے گی۔ شدید گرمی اور لوڈ شیڈنگ کے ستائے عوام کو محکمہ موسمیات نے منگل سے ملک بھر میں بارش کا سلسلہ شروع ہونے کی نوید سنائی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج شام سے جنوب مغرب سے مون سون سے پہلے کا موسمی سسٹم ملک کے جنوبی اور مشرقی علاقوں میں داخل ہوگا۔منگل کی صبح سے مشرقی بلوچستان، سندھ کے ساحلی علاقوں، وسطی اور بالائی پنجاب، بالائی خیبر پختون خوا ،کشمیر کے اکثر علاقوں اور گلگت بلتستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش  ہوگی جو جمعرات تک جاری رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات  نے جنوبی پنجاب اور سندھ  کے بالائی علاقوں میں آج درجہ حرارت پینتالیس سے سینتالیس ڈگری تک رہنے کی پیش گوئی کی ہے، جب کہ آج شام یا رات کو مالاکنڈ،ہزارہ،پشاور،کوہاٹ،راولپنڈی،گوجرانوالہ،لاہور،سرگودھا،کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں کیساتھ چند مقامات پر ہلکی بارش کا امکان ہے۔

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔


Recent Posts

Blogger Widgets
Advertise Now!