وزیراعظم نے کراچی میں تاجر کے قتل کا نوٹس لے لیا
June 13, 2012,
اسلام آباد(سی ایم لنکس)وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کراچی میں تاجر کے قتل کا نوٹس لے لیا ہے۔ وزیراعظم یوسف رضا گیلانی سے مشیر داخلہ رحمان ملک وفاقی وزیر بابر غوری اور ندیم احسان نے ملاقات کی۔ملاقات میں کراچی میں بد امنی کی صورتحال اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ایم کیو ایم کے وفد نے وزیراعظم کو کراچی کی امن و امان کی صورتحال پر بھی بریف کیا وزیراعظم نے وزیر اعلی سندھ سید قائم علی شاہ کو ہدایت کی کہ قتل کے ملزمان کو گرفتار کرکے انہیں قانون کے کٹہڑے میں لایا جائے۔ وزیراعظم نے کراچی میں امن و امان کے قیام کے لیئے تعاون کر نے پر ایم کیو ایم کے قائد الطاف ھسین کے کر دار کی بھی تعریف کی ۔
0 comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔