سپریم کورٹ: ڈائریکٹر ایف آئی اے وقار حیدر پر فرد جرم عائد
June 13, 2012,
اسلام آباد(سی ایم لنکس)سپریم کورٹ نے ڈائریکٹر ایف آئی اے وقار حیدر پر فرد جرم عائد کردی۔ آئندہ سماعت چھبیس جون تک ملتوی کردی گئی۔ چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے وقار حیدر توہین عدالت کیس کی سماعت کی اور وقار حیدر پر فرد جرم عائد کی۔ ڈائریکٹر ایف آئی اے وقار حیدر نے عدالت سے اپنے اقدام پر معافی طلب کی جس کو عدالت نے مسترد کردیا۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ عدالتوں کے احترام کو ہر حالت میں ملحوظ خاطر رکھا جانا چاہیے۔ لیکن عدالتوں کی توہین وطیرہ بنتی جارہی ہے۔ این آئی سی ایل کیس میں ظفر قریشی کو عدالت نے دوبارہ تحقیقاتی افسر مقرر کیا تھا جسے ایف آئی اے بلڈنگ لاہور میں داخلے کی اجازت نہ دے کر وقار حیدر نے عدالت کی توہین کی ہے۔


0 comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔