ارسلان افتخار کیس، سب جانتے ہیں ملک ریاض کا تعلق کس سے ہے: رانا ثناءاللہ
لاہور(سی ایم لنکس) وزیر قانون پنجاب کا کہنا ہے کہ وزیر خزانہ پنجاب کے مذہب اور دوہری شہریت کے حوالے سے عدالت اور کمیٹی جو فیصلہ کرے گی اس پر عمل کریں گے۔ پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے وزیر قانون پنجاب نے کہا کہ پنجاب کے وزیر خزانہ رانا آصف کی دوہری شہریت کا جائزہ لینے کے لئے کمیٹی کام کر رہی ہے جبکہ مذہب میں تبدیلی کے حوالے سے کیس عدالت میں زیر سماعت ہے۔ رانا ثناءاللہ نے کہا کہ مشرف دور میں بھی چیف جسٹس کے بیٹے کو ہی سازش کا حصہ بنایا گیا تھا لیکن بیٹے کی مبینہ کرپشن کیس میں امید ہے اب بھی چیف جسٹس سرخرو ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ ذاتی طور پر جانتا ہوں کہ چیف جسٹس کے انصاف کی راہ میں کوئی رشتہ یا تعلق رکاوٹ نہیں بن سکتا۔ انہوں نے کہا کہ ملک ریاض سے تعلق کس کا ہے سب جانتے ہیں اس سازش کا تانا بانا کہاں ہے یہ بھی پتا چل جائے گا۔ رانا ثناءاللہ نے کہا کہ چیف جسٹس پر کوئی الزام نہیں ان کے بیٹے نے اگر کچھ کیا ہے تو اس کو قرار واقعی سزا ملے گی۔ قومی اسمبلی میں احتجاج کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن کا احتجاج سزا یافتہ وزیر اعظم کے خلاف ہے۔ وزیر اعظم کا رویہ ہی اپوزیشن کے احتجاج کا موجب ہے اور اپوزیشن کے رویے سے جمہوریت کو کوئی خطرہ نہیں۔ وزیر قانون پنجاب نے کہا کہ ڈاکٹرشکیل آفریدی کیس میں امریکی رویہ غلط ہے۔ رانا ثناءاللہ نے بتایا کہ پنجاب کا بجٹ نو جون کو پیش کریں گے۔
0 comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔