Wednesday, June 6, 2012

امریکا نے اللبی کی موت کی تصدیق کر دی

واشنگٹن(سی ایم لنکس) امریکا نے ابو یحیی اللبی کی موت کو القاعدہ کے لئے بڑا دھچکا قرار دیا ہے۔ وائٹ ہاوس کے ترجمان جے کارنی نے پریس بریفنگ میں کہا کہ یحیی اللبی القاعدہ کے جنرل منیجر کی حیثیت رکھتا تھا۔ اس کی ذمہ داری پاکستان کے قبائلی علاقوں میں روزانہ ہونے والے آپریشنز کی نگرانی اور اتحادیوں کے ساتھ تعلقات قائم رکھنا تھا۔ اس کی موت کی تصدیق ہوگئی ہے اور یہ القاعدہ کے لئے بڑا دھچکا ہے۔ وائٹ ہاوس کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ اب القاعدہ میں ابو یحیی اللبی کی جگہ کون لے گا۔

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔


Recent Posts

Blogger Widgets
Advertise Now!