
لاہور(سی ایم لنکس) سپريم کورٹ بار ايسوسي ايشن کي سابقہ صدر عاصمہ جہانگير نے کہا ہے کہ اسٹيبلشمنٹ نے اعليٰ سطح پر انہيں قتل کرنے کا فيصلہ کرليا ہے، ملک کا مستقبل فوج يا جج نہيں پاکستان کے لوگ بنائيں گے۔لاہور ميں نيوز کانفرنس کرتے ہوئے عاصمہ جہانگير کا کہنا تھا کہ ان کے پاس مصدقہ اطلاع ہے کہ اعليٰ عسکري قيادت نے انہيں قتل کرنے کا منصوبہ تيار کرليا ہے۔ پاکستان ميں ترقي پسند لوگوں کي زبان بند کرنے کے پيچھے ايک مخصوص سوچ کام کررہي ہے۔ اسي کي دہائي سے ملک کے خلاف سازشيں چل رہي ہيں۔ عاصمہ جہانگير نے کہا کہ وہ سکيورٹي انتظامات سے مطمئن نہيں ہيں، وفاقي حکومت کي جانب سے سکيورٹي بہتر بنانے کے ليے ان سے رابطہ کيا گيا ہے ليکن وزيرِ اعليٰ پنجاب سے رابطے کي تمام کوششيں ناکام رہي ہيں
0 comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔