پاک بھارت کرکٹ سیریز کے امکانات رو شن ہیں، ذکا اشرف

اسلام آباد(سی ایم لنکس) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین ذکاء اشرف نے کہا ہے کہ پاک بھارت کرکٹ سیریز کے امکانات روشن ہیں،اس حوالے سے بریکنگ نیوزجلد سامنے آئے گی۔اسلام آباد میں میڈیا سےبات کرتے ہوئےپی سی بی چیئرمین کا کہنا تھا کہ تاریخ میں پہلی مرتبہ بھارتی کرکٹ بورڈ کےصدرنےچیئرمین پی سی بی کودورے کی دعوت دی جواعزازکی بات ہے۔انہوںنےمزیدبتایا کہ پاک بھارت کرکٹ روابط کی بحالی کے لئے دونوں جانب سے کوششیں جاری ہیں،امید ہےکہ نتائج آئیں گے۔پاک بھارت کرکٹ سیریزکاانعقاد دونوں ملکوں کے شائقین کھیل کی آنکھوں میں طویل عرصے سے بسا ایک ایسا خواب ہےجس کی حسین تعبیرہر دل کی تمناہے۔
0 comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔