Sunday, June 10, 2012

صدر زرداری نے لڑکیوں سے اجتماعی زیادتی کا نوٹس لے لیا



June 10, 2012, 
اسلام آباد(سی ایم لنکس) صدر آصف علی زرداری، وزیراعلی پنجاب شہباز شریف اور مشیر داخلہ رحمان ملک نے فورٹ منرو میں پانچ لڑکیوں کے ساتھ اجتماعی زیادتی کا نوٹس لیتے ہوئے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔ صدر آصف علی زرداری نے پانچ لڑکیوں سے مبینہ زیادتی کے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے واقعے میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرنے کا حکم دیا ہے،، اس سے قبل وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے فورٹ منرو تھانے کے ایس ایچ او سمیت پورے عملے کو معطل کرتے ہوئے کمشنر ڈی جی خان سے فوری رپورٹ طلب کی ہے۔ دوسری جانب مشیر داخلہ رحمان ملک نے بھی واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے چیف سیکرٹری اور ایئی جی پنجاب سے رپورٹ طلب کی ہے۔ مشیر داخلہ رحمان ملک نے ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے ملتان کو ہدایت کی ہے کہ وہ ذاتی طور پر ڈیڑہ غازی خان جا کر واقعہ کی رپورٹ پیش کریں۔ رحمان ملک نے مجرموں کو گرفتار کرنے اور قانون کے کٹہرے میں لانے کی بھی ہدایت کی۔ انہوں نے پنجاب حکومت کو واقعہ کی غیر جانبدرانہ تحقیقات کے لیے مشترکہ ٹیم بنانے اور ایف آئی اے ملتان پنجاب سے مکمل تعاون کی درخواست کی۔ رحمان ملک نے کہا کہ واقعہ کی رپورٹ پارلیمنٹ میں پیش کی جائے گی۔
 

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔


Recent Posts

Blogger Widgets
Advertise Now!