Sunday, June 10, 2012

کراچی: آج قتل کئے جانیوالے افراد کی تعداد 5 ہوگئی



June 10, 2012, 
کراچی(سی ایم لنکس) کراچی میں قتل و غارت کا سلسلہ جاری ہے۔ آج مزید پانچ افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔ پولیس کے مطابق آج صبح لیاقت آباد کے علاقے سے دو بوری بند لاشیں برآمد ہوئیں۔ دونوں لاشیں عباسی اسپتال منتقل کی گئیں جہاں ان کی شناخت کاشف اورشاہد کے نام سے ہوئی، انہیں گزشتہ رات لیاقت آباد کے علاقے ڈی ون ایریا سے اغواء کیا گیا تھا، دونوں آپس میں کزن ہیں۔ ماڑی پوردوحہ ہوٹل کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے اڑتیس سالہ مشتاق عبدالرحمان نامی شخص جاں بحق ہوگیا۔ گولی مارکے قریب نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے چوبیس سالہ محمد زبیر کو قتل کردیا۔ پی آئی بی کالونی میں بھی فائرنگ سے ستائیس سالہ سہیل حسین ہلاک ہو گیا۔

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔


Recent Posts

Blogger Widgets
Advertise Now!