ڈي جي خان زيادتي کيس ،ملوث بارڈر ليويز اہلکارگرفتار نہيں ہوسکے
June 10, 2012,
ڈي جي خان(سی ایم لنکس)ڈيرہ غازي خان ميں 5 لڑکيوں کے ساتھ مبينہ زيادتي کے الزام ميں ملوث بارڈر ليويز اہل کاروں کو اب تک گرفتار نہيں کيا جاسکا. تحقيقات کے لئے تين رکني ٹيم ڈيرہ غازي خان پہنچ گئي ہے ، ڈي سي او کا کہنا ہے کہ لڑکيوں کے بيانات ميں تضاد ہے.لاہور سے پانچ لڑکياں گھومنے پھرنے کے لئے ڈيرہ غازي خان ميں اپنے رشتے دار آصف عمران کے گھر آئي تھيں. جمعے کو فورٹ منرو ميں سيروتفريح کے دوران بارڈر ليويز فورس کے اہل کارچيکنگ کے بہانے انہيں فورٹ منرو تھانے لے گئے اور مبينہ طور پر زيادتي کا نشانہ بنايا.اس کيس ميں بارڈر ليويز فورس کے تين اہل کار امجد علي ، نويد احمد اور محمد ظفر سميت 5 افراد نامزد ہيں جو سب کے سب مفرور ہيں. ليويز اہل کاروں نے گزشتہ رات نامعلوم مقام پر گفتگوميں کہا کہ انہوں نے لڑکيوں سے گاڑي چيک کرانے کو کہا تھا جس پر تلخ کلامي ہوئي. لڑکيوں نے دھمکياں ديں جس کے بعد انہيں چھوڑ ديا گيا تھا.معاملے کي تحقيقات کے لئے وزير اعلي پنجاب کي ہدايت پر تحقيقاتي ٹيم ايڈيشنل آئي جي ناصر دراني کي سربراہي ميں سرکٹ ہاوس ڈيرہ غازي خان پہنچ گئي ہے. بارڈر ليويز فورس ڈيرہ غازي خان کيسينئر کمانڈنٹ اور ڈي سي او افتخار علي سہو نے ميڈيا کو بتايا کہ لڑکيوں کو مکمل تحفظ فراہم کيا جارہا ہے. لڑکيوں کے طبي معائنے کي رپورٹ کل تک لاہور سے آجائے گي، ان کا کہنا تھا کہ لڑکيوں نے ابھي تک اپني شناخت ظاہر نہيں کي ہے اور ان کے بيانات ميں تصاد ہے.ڈي سي او کا کہنا تھا کہ جن ليويز اہل کاروں پر لڑکيوں کے ساتھ زيادتي کا الزام ہے وہ آج گرفتاري دے ديں گے

0 comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔