شہباز شریف ٹینٹ آفس سے عوام کو بیوقوف نہیں بناسکتے ،لطیف کھوسہ
June 08, 2012
لاہور(سی ایم لنکس) گورنر پنجاب سردار لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ شریف برادران کو اگلی بار پھر زرداری نظر آرہا ہے،مسلم لیگ نون چور دروازے سے جمہوریت کی بساط لپیٹنا چاہتی ہے۔گورنر ہاؤس لاہور میں شیخوپورہ سے مسلم لیگ نون کے کارکنوں کی پیپلز پارٹی میں شمولیت کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ نون کا پارلیمنٹ میں رویہ تضحیک آمیز ہے۔ شہباز شریف ٹینٹ آفس کے ذریعے عوام کو بیوقوف نہیں بنا سکتے،وہ ان کے ماڈل ٹاون سے رائے ونڈ تک محلات سے واقف ہیں۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ مائیک گرانے سے کوئی بھٹو نہیں بن سکتا۔اس موقع پر پیپلز پارٹی کے رہنما امتیاز صفدر وڑائچ، راجہ ریاض اور دیگر بھی موجود تھے۔
0 comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔